اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اب صرف فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے،عمران خان عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو تم کر رہے ہو اس کی مثال نہیں ملتی،عدلیہ سے گالی دھمکی اور دھونس سے ہر روز بیل تم لیتے ہو۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اب صرف اور صرف تمیں اور تمہارے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے،(ن) لیگ اب صرف پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کرنے اور عوام کو بے روزگار کرنے والے کرداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اب صرف فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے،مسلم لیگ (ن) اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔