اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے نادرا کے اشتراک سے پولیو اور زرد بخار کی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء کردیا۔
ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے جاری ہوں گے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاپےکہ
بیرون ملک سفر کرنے والے شہری اب کووڈ ویکسینیشن کی طرح پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آن لائن لے سکتے ہیں
نادرا نے پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی موبائل ایپ کے ذریعے آسان بنا دی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ھے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ھے صحت کے شعبے میں عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جارھے ہیں بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول اور تصدیق کرانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔عبدالقاد پٹیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کی بہت بڑی سہولت ھے
پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اجرا٫ کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئ چیئرمین نادرا طارق ملک اور نادرا کے اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔نادرا نے نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے پولیو اور زرد بخار کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع کر دیا چیرمین نادرا کے مطابق پولیو اور زرد بخار کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے نادرا نے موبائل ایپ بھی تیار کر لی چیرمین نادرا کے مطابق
پاکستانی شہری موبائل ایپ کے ذریعے نہ صرف پولیو اور زر بخار کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں بلکہ ویکسینیشن پاس بھی بنا سکتے ہیں۔نادرا نے ڈیجیٹل اجرا٫ کے ذریعے کووڈ سرٹیفکیٹ کی طرح پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو بھی موباِئل ایپ کے ذریعے اجرا٫ ممکن بنا دیا پاکستانی شہری یا حکومتی ادارے کسی بھی جگہ کووڈ سرٹیفکیٹ اور کووڈ پاس کی طرح پولیو اور زرد بخار ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکیں گے۔ چیرمین نادار کےمطابق
نادرا نے اپنے سسٹم کو جدید ترین خطوط پر استوار دیا ھے نادرا کے سسٹم اور موبائل ایپ سے جاری ہر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر ایک کیو آر کوڈ نصب ہے چیرمین نادرا کے مطابق جسے موبائل کے کیمرے سے سکین کیا جائے تو اس پر سرٹیفکیٹ کے اصل مالک کا نام پاسپورٹ نمبر اور دیگر کوائف سامنے آجاتے ہیں