کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم رینجرز اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کے زخمی جوانوں کو اللہ تعالٰی جلد صحتیاب فرمائے۔آمین کام نہیں کر رہا ہے پی پی رہنما رزاق باجوہ مزید کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیس اور رینجرز کی دلیرانہ جوابی کارروائی پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جائے۔ اور