ملتان ( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شامار بروکس 42 اور کائیل میئرز 33 رنز بناکر نمایاں رہے
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے، بابر اعظم 77 اور امام الحق 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ خوشدل شاہ اور شاداب خان 22، 22 رنز، فخرزمان 17 ، محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اختتامی اوورز میں محمد وسیم 17 اور شاہین آفریدی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔