سکھر (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے وفاقی حکومت بہتری لائے گی ،آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی حکومت نے جو معاہدہ کیا وہ نااہلی تھی ،مجھے پورا یقین ہے کہ آئی ایم ایف قسط جاری کریگااورقسط جاری ہونے کے بعد مہنگائی میں کمی آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پرانکے ہمراہ ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ،ایم پی اے اویس قادر شاہ، سابق میئر ارسلان اسلام شیخ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو عمران کہہ رہا ہے میں گرفتاری سے نہیں ڈرتادوسری طرف ضمانتیں کرارہے ہے ،میں نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر گرفتاری دینی ہے تو سندھ میں آکر دیں انشاءاللہ سندھ کی جیلوں سے شیخ رشید، عمران خان اور دیگر لیڈران کو سدھار کر بھیجے گے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویڑن کے مطابق ہم ترقی کی طرف گامزن ہیںسندھ کے تمام ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز میں پیپلز بس سروس شروع ہوچکی ہے اور یہ سب اویس شاہ اور شرجیل میمن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے انشاءاللہ جلد کراچی کے بعد سکھر لاڑکانہ میں بھی اپنی بہنوں ،بیٹیوں کیلئے پنک بس سروس کا آغاز کریں گے۔انہوںنے کہاکہ آج سکھر میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا ہوا ہے،پانچ سے چھ یونیورسٹیاں بن چکی ہیں،یہاں پر ہیلتھ کی سہولیات میں بہت بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں گندم کی قیمت چار ہزار روپے من کی،تاکہ کاشت کار زیادہ سے زیادہ گندم لگائے ،سیلاب کے باوجود یہاں گندم کی بمپر کراپ ہوئی ہے۔سید ناصر شاہ نے کہاکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،سب سے پہلے عمران خان کو لٹکایا جائے جو باجوہ صاحب تعریفیں کرتے تھے اسٹبلشمنٹ کا ایک رول رہا ہے،پسند نا پسند رہی،باوجوہ صاحب کی سب سے بڑی اس نا اہل کو لانا تھاباوجوہ صاحب کی عزت وجہ ہے کہ وہ اے پولیٹیکل رہے،عمران خان کو عدم اعتماد پر سپورٹ نہیں کیا،عمران ان سے غیر آئینی اقدام چاہتا تھا۔