لاہور( نمائندہ خصوصی ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کےخلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق مبینہ کرپشن اور کِک بیکس کے معاملے پر ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نےاہم انکوائریزکی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی، نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانااقبال کے الزامات پرانکوائری شروع کی۔جس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو بھی نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کا امکان ہیں۔
اس سے قبل نیب لاہورنےچوہدری مونس الٰہی،محمد خان بھٹی جنرل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب اورسابق صوبائی وزیر علی افضل کو بھی 20 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کرچکی ہے۔