اسلام آباد ( بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور میئر کے انتخابات فوری کرائے جائیں۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی الیکشن سیل کے انچارج نجمی عالم نے زرداری ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری کو صدر ٹاو¿ن کی یوسی 11 سے چیئرمین کا انتخاب جیتنے والے نجمی عالم نے بلدیاتی انتخابات کی بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا ۔ بلاو ل بھٹو زر داری نے کہاکہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور میئر کے انتخابات فوری کرائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن جیتے ہوئے امیدواروں کا نوٹی فکیشن فی الفور جاری کرے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں مخصوص نشستوں کے انتخابی عمل کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ اگر بلدیاتی الیکشن کے اگلے انتخابی عمل میں تاخیر ہوئی تو پاکستان پیپلزپارٹی احتجاج کا حق رکھتی ہے۔