اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہماری نوجوان نسل کا کشمیر سے رشتہ کمزور ہوا ہے جسے بڑھانا ہے، یونیورسٹیز اورکالجز میں کشمیر ایشو ہر سیمینار کروائیں گے، چند بینرز لگانے اور نعروں سے یقینا مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ہم نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے ساتھ اپنی نئی نسل کو بھی بتانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری نوجوان نسل کا کشمیر سے رشتہ کمزور ہوا ہے جسے بڑھانا ہے، ۔ انہوںنے کہاکہ مختلف یونیورسٹیز اورکالجز میں کشمیر ایشو ہر سیمینار کروائیں گے ۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ کشمیر ہمارا مسئلہ ہے، ہم سے زیادہ کشمیر کا مقدمہ کشمیریوں نے زندہ رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، دنیا میں قومیں صدیوں لڑ کر آزاد ہوئیں، کشمیر پر ہمیں کتنی طویل جنگ لڑنا پڑی ہم لڑتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کسی حکومت کا ایشو نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی جمہوری حکومت میں کشمیر ہر لچک نہیں دکھائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ چند بینرز لگانے اور نعروں سے یقیناً مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست دوہزار انیس کے بعد تبدیلیاں لارہا ہے ، خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کررہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے ،ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ مضبوط پاکستان ہی دنیا میں اپنا اور کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں لڑ سکے گا ۔