کراچی(کامرس رپورٹر) ملکی زرمبادلہ میں مسلسل کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 3ارب ڈالرز کی سطح سے عبور کرگئے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 10فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر8ارب70کروڑ22 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران انفلوز کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں27کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ،جس کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر3ارب 19کروڑ29لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوںکے پاس 5ارب50کروڑ93لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔