کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کو 3800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاو 3258 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاو 2 ڈالر اضافے سے 1839 ڈالر فی اونس ہے۔