اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )حکومتی اتحاد نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے اپنے ارکان کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی مسلم لیگ کے اراکین کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔