اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کشمیر میں ظلم و بربریت پر پاکستان عالمی دنیا کی توجہ اس طرف دلاتا رہے گا،پاکستان سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی برسی پر ایک بار پھر واقعہ پر انصاف کا مطالبہ کرتا ہے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی کا دورہ پاکستان اہم ہے، اس حوالے سے پروپیگنڈا درست نہیں، پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کا معاملہ ایجنڈا پر ہے نہ ہی اس پر کوئی بات ہوئی، پاکستان اسرائیل کی فلسطین کے علاقوں میں آباد کاری کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کی انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس لے،پاکستان سے یوکرین کو اسلحہ کی سپورٹ کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کی پوزیشن اس معاملے پر واضح ہے ،پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے مذاکرات ہوئے، پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر ایران سے رابطے میں ہے، پاکستان اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان کے اپنے ہمسایوں سے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں،سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی کہانی ایک پرانی کہانی ہے، اس پر ہمارے سابق ترجمانوں نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے، روسی سفیر کے انٹرویو کا نوٹس لیا ہے،بھارت میں برطانوی نشریاتی ادارے کے دفاتر پر بھارتی چھاپے آزادیِ صحافت پر حملہ ہیں،بھارتی حکومت فسطائیت کی انتہاءکو پہنچ چکی ہے، بھارت میں آزادی صحافت پر دباﺅ ڈالنا افسوسناک عمل ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ڈی جی کا دورہ پاکستان اہم ہے،اس حوالے سے سے پروپیگنڈا درست نہیں ،آئی اے ای اے ایک سویلین ادارہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیوکلیر پاور اور توانائی کی پیداوار کے بارے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اسرائیل کے فلسطین کے علاقوں میں آباد کاری کی مذمت کرتا ہے ،عالمی برادری اسرائیل کی انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس لے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی برسی پر ایک بار پھر واقعہ پر انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کی کشمیر میں ظلم و بربریت پر پاکستان عالمی دنیا کی توجہ اس طرف دلاتا رہے گا ، پاکستان کشمیروں کی آواز پوری دنیا میں پہنچاتا رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے یوکرائن کو اسلحہ کی سپورٹ کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پوزیشن اس معاملے پر واضح ہے جو پوری دنیا جانتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر بھارتی چھاپے آزادی صحافت پر حملہ ہے ،بھارتی حکومت فسطائیت کی انتہا پر پہنچ چکی ہے ،پاکستان آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں آزادی صحافت پر دباو¿ ڈالنا افسوسناک عمل ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے مذاکرات ہوئے،ان میں تجارت، سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں پر بات چیت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر ایران سے رابطے میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان کے اپنے ہمسائیوں سے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں،پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تاریخی نعلقات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی کہانی ایک ہرانی کہانی ہے،اس پت ہمارے سابق ترجمانوں نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے،روسی سفیر کے انٹرویو کا نوٹس لیا ہے،روسی سفیر کا بیان ان کی ذاتی آراءہے ۔ انہوںنے کہاکہ چینی سفارت خانے نے اہنا قونصلر ہال بند کرنے ہر بیان جاری کیا ہے،یہ قونصلر ہال تکنیکی بنیادوں پر بند کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی سفارتخانے سے ویزوں کا اجراءاس سے متاثر نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیون کو ویزاءجیریز کے زریعہ جاری کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف جیلوں میں موجود افغان قیدیوں میں سے کچھ کو واپس بھیج دیا گیا ہے،دیگر کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ترجمان نے کہاکہ ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ پاکستان کے نیوکلیر پروگرام کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر غور نہیں ،پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کے معاملہ ایجنڈا پر ہے نہ ہی اس پر کوئی بات ہوئی ،اس حوالے سے باتیں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔