گوجرانوالہ(ارسلان تیموری) شیخوپورہ کے علاقہ بتی چوک سے دس کروڑ روپے کیش گوجرانوالہ لے کر جانے والی کیش وین کو چار ڈاکووں نے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے واقعہ کے بعد ضلع بھر کی پولیس کالے رنگ کی کار کو ڈھونڈنے میں مصروف ہو گئی جبکہ سکیورٹی کمپنی کے ڈپٹی ہیڈ آپریشن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل شام 7 بجے کے قریب نجی بینک کی کیش وین شیخوپورہ بتی چوک سے گوجرانوالہ کیش لے کر جانے کے لئے نکلی تو ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کی حدود میں کالے رنگ کی کار میں سوار چار ڈاکووں نے کیش وین کے ٹائروں پر پیچھے سے فائرنگ کی اور اس کو روک کر گھیر لیا اور چاروں اطراف سے کیش وین پر فائرنگ کے نتیجے میں کمپنی کا ڈرائیور ذخمی ہو گیا اور دیگر عملہ نے چابیاں ڈاکووں کے حوالہ کر دیں جنہوں نے وین میں سے دس کروڑ مالیت کا کیش اپنی گاڑی میں منتقل کیا اور فرار ہو گئے پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ضلع بھر میں ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ سکیورٹی کمپنی کے ہیڈ آپریشن کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مذکورہ واردات گوجرانوالہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے