لاہور(نمائندہ خصوصی) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، پاکستان میں منصوبوں کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات ہو رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ لاہور کے شاہی قلعے میں بھی 7 مقامات پر کام ہو رہا ہے، انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے طلبہ کو ثقافت اور اس کی بحالی سکھائیں گے۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی ثقافت کو ادب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔