شورکوٹ کینٹ( نمائندہ خصوصی ) بھارتی رکن اسمبلی کے گستاخانہ بیان کیخلاف بڑی ریلی رفیقی چوک سے ریلوے اسٹیشن چوک تک نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بیان کیخلاف مذمتی نعرے درج تھے،ریلی میں وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری زاھد مصطفی،علامہ مشہود،مفتی محمد ارشد،علامہ ناصر نواز،محمد امین ندیم سیالوی،ڈاکٹر شفیق صدیقی سمیت تمام مسالک کے علماء و مشائخ اور سیاسی و سماجی شخصیات،اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مقررین نے خطاب میں کہا کہ گستاخانہ بیان سے امت مسلمہ کے جزبات مجروح ہوئے اس گستاخ ہندو ملعونہ کے بیان پر حکومتی سطح پر بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے،مقررین کا کہنا تھا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی ملعون یا ملعونہ اسلام دشمن کیخلاف ساری امت مسلمہ یکجا ہے اور اپنے نبی کی گستاخی برداشت نہیں کرینگے