اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس کے مطابق لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق ضمنی مالیاتی بل میں 500 ڈالر سے مہنگے موبائل فون پر جی ایس ٹی 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یہ ٹیکس درآمدی موبائل فون پر بڑھانے کی تجویز ہے۔سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ
سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ٹیئرون کیٹیگری کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ٹیکس ساڑھے 16 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ٹیئر ٹو کیٹیگری کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ٹیکس 5 ہزار 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
شادی ہال اور ہوٹل پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز جبکہ ضمنی مالیاتی بل میں شادی ہال اور ہوٹل پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے کمرشل لان، مارکی اور کلب پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔فضائی ٹکٹس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد
فضائی ٹکٹس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ مشروبات کی ریٹیل پرائس پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سیمنٹ پر 50 پیسے فی کلو ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی گئئ ہے
سیمنٹ پر 50 پیسے فی کلو ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ سے بڑھا کر دو روپے کلو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔