لاڑکانہ(بیورورپورٹ) اے ایس پی سٹی عتیق الرحمان میکن نے لاڑکانہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ پولیس نے چند دنوں میں دو بلائنڈ قتل کے کیسز حل کر کے واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف وارداتوں میں بڑی رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے شہری پولیس کو واقعات کی اطلاع نہیں دیتے تھے جو کہ قانون کے مطابق جرم ہے تاہم لاڑکانہ میں متعدد واقعات میں شہریوں نے پولیس سے تعاون کیا جس کے نتیجے میں پولیس کو اہم کامیابیاں ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس جرائم میں ملوث مجرموں کو ٹریس کرنے کے لیے سرچ ایپ کے ذریعے روپوش جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس ایپلیکیشن کی پورے ڈویژن میں ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم لاڑکانہ سے موٹرسائیکلوں کی ڈکیتی یا چوری کی ہفتہ وار رپورٹ بناتے ہیں اور موٹرسائیکلیں حکمت عملی کے ساتھ برآمد کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو منشیات فروشوں کی فہرست موصول ہوئی ہے جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ایک بھی منشیات فروش نہیں ملا جسے بھی گرفتار کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کا ہدف جرائم کا خاتمہ ہے اور ان کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے اور مقدمات میرٹ پر درج کیے گئے ہیں۔