اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دور ان اسدعمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں، میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑ رہے ہیں، مناسب ہوگا کہ الیکشن کے بعد کی تاریخ دیں، آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا۔وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ میں کوشش کروں گا کہ آئندہ سماعت پر حاضر ہوسکوں، انتخابی مہم کے لیے وقت بھی کم ملا ہے۔الیکشن کمیشن نے مزید سماعت28 فروری تک ملتوی کردی۔