اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار احمد کھوڑو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئر مین منتخب ہوگئے ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر جام مہتاب حسین داھر نے سینیٹر نثار احمد کھوڑو کا نام چیئرمین کمیٹی کیلئے تجویز کیا جبکہ سینیٹر گوردیپ سنگھ نے ا±ن کی تائید کی۔ سینیٹر نثار احمد کھوڑو قائمہ کمیٹی کے بالمقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے اراکین کمیٹی کا اعتماد کرنے پر شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کمیٹی کےساتھ ملکر ملکی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ قائمہ کمیٹی نہایت اہمیت کی حامل ہے جس کا دائر ہ کار پورے ملک کیلئے ہے۔ ملک کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری، این ایف سی، ذراعت، تعلیم، سپورٹس و دیگر معاملات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو بولایا جائے گا اور درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔ سینیٹر جام مہتاب حسین داھر نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو لاکھ کے قریب ہاوسنگ سوسائٹیاں قائم ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے زرعی زمین پر برا اثر پڑا ہے۔ ذرخیز زمینیں ہاوسنگ سوسٹیوں کی نظر ہو چکی ہیں،اس کے تدارک کیلئے اقدامات اتھانے چاہئے۔ سینیٹر گوردیپ سنگھ نے چیئرمین کمیٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے ہر طرح کا تعاون اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر زجام مہتاب حسین داھر اور گوردیپ سنگھ کے علاوہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔