لاہور( نمائندہ خصوصی) ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کچرے سے بجلی کی پیدوار شروع کرنے کے منصوبے کیلئے پیشرفت کی گئی ہے۔اس حوالے سے نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے جون تک حتمی لائحہ عمل مانگ لیا ہے۔نیپرا کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ماحول و صاف بنانے کا مشن بھی زیر غور ہے جس کے تحت این ٹی ڈی سی سے 30 جون تک تفصیلات طلب کی گئی ہیںکہ وفاقی وصوبائی اداروں سے معلومات حاصل کی جائیں۔منصوبے کے مطابق کوڑے کرکٹ کو جدید طریقے سے ری سائیکل کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ سستی بجلی بھی بنائی جا سکتی ہے۔یہ تمام مراحل طے کیسے ہوں گے اس کےلئے نیپرا نے این کثرت ٹی ڈی سی کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں اور آزاد کشمیر حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو کچرے سے بجلی پیداوار کا کوٹہ طے کرنے اور اس کی نیشنل گرڈ میں شمولیت کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔