لاڑکانہ (رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ شہر میں بین الاقوامی مشہور و معروف نعت خواں الحاج محمد اويس رضا قادری عظیم الشان ” محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں سندھی، اردو و دیگر زبانوں میں حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت پڑھ کر ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں اور ضعیف العمر بزرگ عاشقان رسول کو عشق رسول میں جھوما دیا، عالمی نعت خواں محمد اویس رضا قادری کے منفرد انداز میں نعت شریف پڑھنے والے عمل پر روحانی منظر اور کیفیت کافی وقت تک طاری رہی. جس کی وجہ سے اجتماع گاھ میں خوشبودار ماحول چھاگیا. اس محفل میلاد پاک میں ہر طرف روحانی دلچسپ کیفیت اور سکون قلب کا سمان رہا، جس کی وجہ سے ہزاروں عاشقان رسول کی موجودگی کے باوجود خاموشی ڈسیپلین نظم و ضبط قابل دید رہا. انٹر نیشنل مشہور و معروف نعت خواں محمد اویس رضا قادری لاڑکانہ شہر میں ایک بڑے عرصے کے بعد دوسری مرتبہ آئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے سے بھی لاڑکانہ اور گردونواح کے علاقوں سے ایک بہت بڑی تعداد میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھے، عشق رسول اللہ ﷺ سے بھرپور نعتیں پڑھنے پر نوجوان اس بلبل باغ مدینہ کے خوشی میں ہاتھ چومتے رہے، دوسری جانب مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد حنیف عطاری المدنی نے نیکی کی دعوت دی اور بتایا کہ ان شاء الله 17 فروری جمعہ کو مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ذہنی آزمائش کا مقابلہ نوڈیرو روڈ لاڑکانہ میں رات آٹھ بجے شروع کیا جائے گا جس میں تمام عشاقان رسول کو دعوت عام ہے. اس موقع پر زم زم سپر مارٹ پروگرام کے آرگنائزر محمد کامران علی عطاری، محمد عدنان عطاری، محمد عمران عطاری, تنویر مغل سمیت دیگر موجود تھے. جبکہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں مشہور و معروف ثنا خواں محمد عدنان قادری سکھر، عبدالوہاب نقشبندی لاھور، محمد طلعت محافظ، محمد اریب قادری، عبداللہ قادری ودیگر نے بھی نعتیں پڑھیں. آخر میں ملک ترکیہ، شام، اردن، لبنان و دیگر ممالک کے زلزلہ زدگان متاثرہ مسلمانوں کی بحالی و امداد کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی اس کے بعد صلوات سلام پڑھا گیا. اس طرح یہ محفل میلاد پاک کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شریک ہوئے.