اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)
عوام کیلئے اب زمین خریدنا اور بھی مشکل ہوگیا ، وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پراپرٹی سے ایک سال میں فروخت پر حاصل آمدن پر کیپٹل گین ٹیکس 15 فیصد کردیا گیا، جس میں ہر سال ڈھائی فیصد کمی ہوگی اور 6 سال بعد یہ ٹیکس صفر ہوجائے گا۔
پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 2فیصد کردی گئی، جبکہ نان فائلز سے ایڈوانس ٹیکس کی شرح 5 فیصد ہوگی –