کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے گورنر ہاوس سندھ کا دورہ کیا اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو غلاف کعبہ کا حصہ پیش کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس قیمتی اور متبرک تحفے پر سعودی عرب کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی جانب سے اس مقدس تحفے پر ان کا انتہائی مشکور ہوں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کا گورنر ہاوس میں استقبال کر کے خوشی ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں، دعا ہے کہ مستقبل میں یہ تعلقات دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے مزید فروغ پائیں۔