اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف الیکشن کمشنر نے جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کےلئے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی خصوصی اجلاس (کل) پیر کوطلب کرلیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کےلئے معزز لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ مورخہ 10 فروری 2023 کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس مورخہ 13 فروری بروز سوموار بوقت 11 بجے صبح الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا ہے۔ جس میں معزز عدالت کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کیا جائے گا۔