لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلویز نے اضافہ شدہ کرایوں کا اطلاق کر دیا۔ اکانومی کلاس کے کرائے میں 23 فیصد جبکہ اے سی کلاس کے کرائے میں 19 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2350 سے بڑھا کر3000 روپے، اے سی بزنس 7000، اے سی اسٹینڈرڈ 5000، اے سی سلیپر کا کرایہ 9000 کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق قراقرم ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 اور اے سی بزنس کا 7000 روپے کر دیا گیا ہے۔پاک بزنس ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے، اے سی بزنس کا کرایہ 7000 کر دیا گیا ہے۔رحمان بابا ایکسپریس کی بزنس کلاس کا 9000، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 8000، اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 مقرر کیا گیا ہے، خیبر میل اے سی سلیپر کا کرایہ 11000، اے سی بزنس 8000، اے سی اسٹینڈرڈ 7000 اور اکانومی کا کرایہ 3000 کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے رواں سال جون میں بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔ محکمے کے مطابق محدود ٹرین آپریشن اور مالی بحران کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔