لاہور(نمائندہ خصوصی)۔محکمہ خوراک پنجاب نے دیگر صوبوں کو آٹے کی اسمگلنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے صوبے سے باہر جانے والی چیک پوسٹوں پر سختی کردی گئی ہے۔محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی بیرون صوبہ اسمگلنگ روکنے کے لیے صوبے سے باہر جانے والی تمام چیک پوسٹوں پر سختی کردی ہے اور پوسٹوں پر تعینات عملے کو بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختوانخواہ سے افغانستان کو آٹے کی اسمگلنگ جاری ہے جبکہ پنجاب سے آٹا باہر جانے کے باعث گندم مہنگی ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم 330 روپے فی من سے بڑھ کر 3700 روپے تک جا پہنچی ہے، بازاروں میں آٹے کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔