کراچی ( نمائندہ خصوصی)
کراچی کے جناح اسپتال کی انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ اسپتال زچگی کے لیے لائی گئی خاتون مبینہ طور پرلاپتہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ 24 برس کی خاتون کو صبح اسپتال لایا گیا لیکن اب وہ پورے اسپتال میں کہیں نہیں ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جس ڈاکٹر کو خاتون نے صبح چیک کروا یا اسپتال عملہ کہتا ہے وہ تو دو روز سے چھٹی پر ہیں۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی میں خاتون کی اسپتال میں آنے کی ویڈیو ہے لیکن واپسی کی کوئی وڈیو نہیں ہے