کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی اور ق لیگ نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے جس سے ملکی سیاست میں مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں یہ باتیں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے آرکائیوز محمد طارق حسن کے دفتر کے دورے کے موقع پرکیں اس موقع پر طارق حسن نے سید ناصر حسین شاہ کا سرکاری افسران و ق لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ خوش آمدید کہا طارق حسن نے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین مشاورت کے ذریعے ملک کے استحکام کے لئے عملی جدوجہد کررہے ہیں انکی بھر پور صلاحیتوں کے باعث ملک مزید مضبوط ہوگا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ سمیت آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر طارق حسن نے سید ناصر حسین شاہ کو سندھ کی روایت اجرک. سندھی ٹوپی کا تحفہ پیشں کیا اور آرکائیوز دفتر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ بھی کیا.