ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے سے کوویڈ-19 کی وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بارجنوبی ایشیا کے لیے براہ راست باقاعدہ مسافر پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ چائنہ سدرن ایئرلائنزنے بدھ کو سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی اورپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے درمیان کوویڈ-19کی وجہ سے تین سال کی معطلی کے بعد اپنی معمول کی مسافر پروازیں دوبارہ شروع کیں۔ چائنہ سدرن ایئر لائنز کے سنکیانگ ذیلی ادارے کے مطابق، بدھ کو 160 سے زائد مسافر جن میں زیادہ تر بیرون ملک مقیم طلباء اور کاروباری افراد شامل تھے، نے اسلام آباد آنے اور جانے والی پروازوں میں سفر کیا۔ تجارتی مقصد کے لی چین اور پاکستان کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرنے والے شیانگ نامی مسافر نے کہا کہ براہ راست سروس دوبارہ شروع ہونے سے سفرکا دورانیہ بہت کم اور اسے مارکیٹ مواقع کو تیزی سے سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایئر لائن ہفتہ میں ایک باردوطرفہ پرواز چلائے گی۔