کراچی (نمائندہ خصوصی)محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات 9 فروری کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کیجانب سے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔کمیٹی کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا، جب کہ پہلی سے تیسری جماعت تک بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے۔امتحانات کے حوالے سے کمیٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کے امتحان عید الفطر کے بعد لے جایں گے۔ تعلیمی سال تمام نجی اسکولوں میں یکم اگست سے شروع کیا جایگا۔ڈایریکٹوریٹ آف پرایوٹ اسکولز کی جانب سے ایڈیشنل ڈایریکٹر نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔