لاہور(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سوچ اور رویہ بدلنے تک ان کو راستہ نہیں مل سکتا۔بطور حکمران عمران خان کی فرعونیت اور بطور اپوزیشن لیڈر ان کی سازشیں عروج پر رہیں، انہوں نے سبق سیکھا نہ یہ باز آئے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سب کچھ جان کر بھی یہ اقتدار کے بدلے ماضی دہرانے کیلئے تیار ہیں، آئین، اصولوں، انصاف، اقدار اور جمہور سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں۔