اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی،نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے،میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جا رہا، میاں صاحب علاج کرا کے آئیں گے ۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا سرکس جاری ہے لیکن اس وقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے، فواد حسن فواد کے خلاف بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال رو رو کرکہتے ہیں مجھ سے حکومت کراتی تھی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے، جاوید اقبال یہ بتائیں ان سے کس نے مقدمات درج کروائے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2 سال سے زائد جس عدالت میں کیس چل رہا تھا وہاں جج ہی تعینات نہیں تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کے تین مشیر رکھے تھے لیکن کہتا تھا میں نہیں کرتا مجھ سے جنرل باجوہ کراتے تھے اور جنرل باجوہ کہتے ہیں مجھے پتا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور بتا بھی چکا ہوںکہ جب تک نیب کو ختم نہیں کیا جائیگا ، پاکستان کی حکومت نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جارہا، میاں صاحب علاج کراکر آئیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جا رہا، میاں صاحب علاج کرا کے آئیں گے۔