کراچی(نمائندہ خصوصی)
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے بے انتہاء تباہی پر اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے راہنماؤں مفتی رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ترکی اس وقت انتہائی مشکل حالت میں ہے،زلزلے میں بے انتہاء نقصان اٹھایا ہے،مسلم ممالک اس مشکل گھڑی میں ترکی اور شام کے بےیارومددگار مسلمانوں کا سہارا بنیں،آئے روز سیلاب اور زلزلے خدائے برتر کی ناراضگی کی علامت ہے،امت مسلمہ استغفار کے ساتھ ساتھ رجوع الی اللہ کرے،شام اور ترکی کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر خوب تعاون کرے،اہلسنت والجماعت پاکستان شام اور ترکی میں جان بحق اور متاثر مسلمانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے،اور بہت جلد بڑا امدادی قافلہ لے کر ترکی اور شام کے متاثرہ علاقوں میں مسلمان بھائیوں کے تعاون کیلئے ترکی اور شام کی طرف روانہ ہوں گئے،