کراچی( کامرس رپورٹر )
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک ادارے مشرق بینک نے عرفان لودھی کو مشرق پاکستان کیلئے نیا چیف ایگزیکٹو افیسر تعینات کردیا۔عرفان لودھی پاکستان میں مشرق کو بڑا مالیاتی ادارہ بنانے میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔ وہ پاکستان میں صارفین کو غیر معمولی تجربات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام بینکنگ سیگمنٹس میں مشرق کی ڈیجیٹل حکمت عملی کے انتظام اور عمل درآمد کیلئے کام کریں گے۔اس کے علاوہ وہ مشرق کے نیو، نیوبز اور نیوپے دونوں میں مشرق کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم، شراکت داریوں اور نیکسٹ جنریشن صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔اپنی ذمہ داریوں کے طور پر وہ ڈیجیٹل جدت اور معلومات پر مبنی ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اعلیٰ ترین کلائنٹ تجربے کی پشکش کرتے ہوئے پاکستان کے قومی مالی شمولیتی حکمت عملی (این ایف آئی ایس) کے فروغ کیلئے ملک کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کریں گے۔کثیر الملکی مالی اداروں اور علاقوں میں ریٹیل بینکنگ، ادائیگیوں، ڈیجیٹل بینکنگ، ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اور ایس ایم ای کے شعبے میں 20سال کے تجربے کے ساتھ عرفان مہارت کے خزانے کے ساتھ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ مشرق میں شمولیت سے قبل عرفان نے یو اے ای اور پاکستان کے چند بڑے بینکوں میں ڈیجیٹل حکمت عملی کے حوالے سے متعدد بڑے عہدوں پر کام کیا جو انہیں منجھا ہوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ماہر بناتا ہے۔عرفان لودھی کی تعینات سے مشرق، پاکستان کی ترقی اور جدت کی وسیع صلاحیت سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور مالی جدت کے فروغ کیلئے اپنا عزم جاری رکھے گا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرننڈو موریلو، گروپ ہیڈ آف ریٹیل بینکنگ، مشرق نے کہا”سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ملک میں ڈیجیٹل بینک کے قیام کیلئے پراسس شروع کرنے کیلئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ اوراس کے ساتھ عرفان لودھی کا تجربہ مشرق کو پاکستان کے مالی شعبہ میں قائدانہ پوزیشن دلانے میں مدد دے گا۔ ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبہ میں کامیابی کے ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کے ساتھ عرفان لودھی متعدد اصلاحات لاگو کرنے کیلئے بہترین انتخاب ہیں جس سے مشرق کو پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبے میں نئی بلندیوں تک لے جانے کے ہمارے وژن کے حصول میں مدد ملے گی۔ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا بنیاد رکھنے پر مبارک دینا چاہتا ہوں جس نے ملک کے بینکنگ سیکٹر کی ڈیجٹائزیشن کو قابل عمل بنایا ہے جس سے ہماری کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔عرفان لودھی، سی ای او مشرق پاکستان نے کہا”’مشرق میں یہ عہدہ ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔میں باصلاحیت ٹیم اور ملک کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تنظیم کی ترقی اور کامیابی کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مجموعی ڈیجیٹائزنگ منظر نامہ میں کردار ادا کرنا کا خواہشمند ہوں۔55 سالوں سے، مشریق ڈیٹا، سافٹ ویئر، انٹیلی جنس، روبوٹکس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے بینکنگ کے مستقبل کو تقویت دے رہا ہے۔ میں اپنے ملازمین اور صارفین کے لیے جدت کے ساتھ بہترین تجربات پیدا کرنے کے لیے پاکستان کی غیر معمولی صلاحیت اور مشرق کی متنوع ٹیموں کو ملک میں مضبوط بنانے کے لیے پر امید ہوں۔“