کراچی(نمائندہ خصوصی) کلف پاکستان کی انتظامیہ فخریہ تور پر علان کرتی ھے کے چغتائی لیب اور کلف پاکستان کے درمیان ایک ایم او یو سائن ہو گئی ہے۔جس کی رو سے چغتائی لیب، کلف پاکستان کے ممبران کو ڈسکونٹ دیگی۔ایم او یو پر کلف پاکستان کی جانب سے صدر مجیب الرحمان خان نے جبکہ چغتائی لیب کے منیجر کارپوریٹ سیلز سید عمار کاظمی نے ایم او یو پر دستخط کیے، انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر مسز بینش عابدی اور کلف پاکستان کے ممبر سہیل عباس بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر مجیب رحمان خان نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ كلف کا الحاق ترقی کے لیے ایک بہت ہی مثبت اور صحت مند علامت ہے اور باہمی فائدے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس طرح کلف پاکستان کے ممبران کو صحت کی دیکھ بھال کے مہنگے مسائل میں کافی ریلیف ملے گا۔ یہ پیکج دینے سے چغتائی لیب کو نہ صرف پاکستان میں زیادہ سے زیادہ کاروبار ملے گا بلکہ ہمارے بین الاقوامی تعلقات کے نیٹ ورک کے ذریعے بین الاقوامی کوریج بھی ملے گی۔ اس سلسلے میں چغتائی لیب کی ڈاکٹر شاہدہ پروین اور کلف پاکستان کے کلچرل سیکرٹری سید قلب محمد کی خدمات کو گرم جوشی سے سراہا گیا