لاہور (نمائندہ خصوصی ) نگران پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی ،گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے تین رکنی کمیٹی سے پنجاب کے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویژن پر ہونے والی نوازشات کی رپورٹ 7روز میں طلب کرلی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تین اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی گجرات ڈویژن پر منظور شدہ فنڈز کا جائزہ لے گی، کمیٹی گجرات ڈویژن کا دورہ کرے گی، اور گجرات ڈویژن پر منظوری شدہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گی، اور اپنی رپورٹ میں بتائے گی کہ پرویز الہی دور سے اب تک گجرات ڈویژن کے فنڈز میں کتنی کرپشن ہوئی۔