لندن (نمائندہ خصوصی) معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز ایڈیٹوریل بورڈ نے پاکستان کے ڈیفالٹ اور مستقبل کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے، جوہری طاقت اور اس کے قرض دہندگان ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ ملک کی کرنسی بری طرح گرچکی ہے، گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر صرف 3.7 ارب ڈالر رہ گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چین، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کو پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کے مذاکرات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔