اسلام آباد (بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں شیری رحمان نے ترکیہ اور شام سے ہلاکتوں پر تعزیت اور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں اور دیگر نقصانات کا سن کر شدید افسوس ہوا،دونوں ممالک کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،ملبے تلے لوگوں اور زخمیوں کی زندگیوں اور صحت کیلئے دعاگو ہیں۔