اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی قتل کیس میں دو ملزمان کو سزائے موت اور تین کو عمر قید کی سزا سنا دی۔اور دو ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔ملزمان افتخار احمد، سعیداحمد ،شکیل احمد اور محمد مصطفیٰ کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کیا گیا۔ملزم افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔سعید احمد، شکیل اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ملزم افتخار احمد اور محمد مصطفی کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔عدالت نےاسامہ ستی قتل کیس میں دو ملزمان کو سزائے موت اور تین کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ اس موقع پراسامہ ستی قتل کیس کے راجہ فیصل یونس و دیگر وکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت نے اپنے۔فیصلے میں مثال قائم کر دی ہے۔اسامہ کے والد نے بہادری سے کیس لڑا ہے۔اوراللہ نے کامیابی دی۔اسامہ کو پولیس والوں نے 22 گولیاں ماری تھیں۔اگر دو چار اور ایسے فیصلے ہوں تو پولیس کسی کو ایسے گولیاں نہ مارے۔