ملتان (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا۔ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہےب کہ ہماری پارٹی الیکشن سے گھبرا رہی ہے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اور پنجاب میں کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ ملک اس نہج پر کیوں پہنچا؟، 90 کی دہائی میں پاکستان کی معیشت سب سے آگے تھی، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بھی نوازشریف دور میں ہوا، سابق وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمرانی ٹولے نے 2014 سے لانگ مارچ اور دھرنے دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اب یہ کہہ رہا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا، جیل بھرو تحریک کے دوران تمہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا گیا تھا۔مسلم لیگ ن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے گھبرا رہی تو ایک بات واضح کردوں کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں،ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں اپنی حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 1999 میں پوری دنیا کے رسائل میں یہ لکھا گیا ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ایشئین ٹائگر بننے جارہا ہے،نوے کی دہائی میں پوری دنیا سے وفود یہ دیکھنے آتے تھے کہ کس طرح سے پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری دنیا اور امریکہ بہادر ایک طرف تھا، وزیراعظم کو دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ خبردار اگر تم نے ایٹمی دھماکا کیا، اگر ہندوستان نے ایٹمی دھماکا کیا بھی ہے تو پاکستان ایٹمی دھماکا نہیں کرسکتا، کیونکہ دنیا کو یہ بات منظور نہیں کہ کوئی مسلمان ملک ایٹمی قوت ہو۔انہوںنے کہاکہ ان تمام دھمکیوں کے باوجود اس وقت کے وزیراعظم نے ملک کی خاطر، قوم کی خاطر، پوری امت مسلہ کی خاطر انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آج کا پاکستان اگر آج اپنے پورے قد سے کھڑا ہے تو میاں نواز شریف کے اس فیصلے کی وجہ سے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو دوبارہ حکومت ملی تو پاکستان جسے دنیا ایشین ٹائگر سمجھتی تھی کہنے لگی کہ ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، دہشتگردی سوات میں اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ کہا جانے لگا اگلا قدم اب اسلام آباد ہے۔رانا ثناءاللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے نے 2014 سے آج تک لانگ مارچ اور دھرنوں کے سوا کچھ نہیں کیا اور اب یہ کہہ رہا ہے میں نے جیل بھرو تحریک شروع کرنی ہے، بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو تم نے اسلام آباد لاک کرنے کیلئے آنا تھا، پھر تمہارے ساتھ جو ہوا وہ تمہیں یاد ہونا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہیں انہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں تم نے ہمیں رکھا تھا، ہم تمہیں جیلوں میں ہر چیز مہیا کریں گے کھانے پینے کی، لیکن ایک چیز مہیا نہیں کریں گے اس کے بغیر تمہیں گزارا کرنا ہوگا۔r