کراچی(کرائم رپورٹر ) کراچی میں سرکاری پائپ لائن سے کنڈا لگا کر تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سرکاری پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شرافی گوٹھ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان نے تیل چوری کرنے کے لیے 166 فٹ طویل سرنگ بنا رکھی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملک کو سپلائی کی جانے والی خام تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق دو ماہ میں ضلع ملیر سے سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی ہے۔