پشاور ( ابراہیم خان سے)
۔پشاورپولیس نے پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکےکے شہدا کی فہرست جاری کردی۔پولیس کے مطابق دھماکے میں پیش امام، خاتون، پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 84 افرادشہید ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اعداد وشمارمیں ابہام کی وجہ سےکچھ شہدا کےنام ایک سے زائد مرتبہ لکھے گئے، کچھ شہدا کے نام شناخت کے بعد بھی عدم شناخت کی لسٹ میں موجود رہے۔پولیس نے بتایا کہ شہدا کی تعداد میں ابہام دور کرنے کیلئے وضاحت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 30 جنوری کو پولیس لائنز مسجد کے پرانے مین ہال میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی شہادت کی خبریں سامنے آئی تھی تاہم شہدا کی اصل تعداد پولیس کے مطابق 84 ہے۔