اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی جس میں پارٹی کی تنظیم سازی ،ورکرز کنونشنز سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے ناراض رہنماﺅں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی ہے ۔