اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گزشتہ دو سال کے دوران اوگرا کے چیئرمین ،ممبران اور افسران کی گاڑیوں پر 97ہزار 1سو 20لیٹرپٹرول خرچ ہوا ہے ۔دستاویزات کے مطابق اوگرا پول میں گاڑیاں کرولا ایلٹس اور کلٹس سمیت دیگر گاڑیاں موجود ہیں ۔چیئرمین اوگرا اور ممبران کرولا ایلٹس کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں ۔چیئرمین اور ممبران کے لیے 3روپے فی کلومیٹر کے حساب چارج وصول کیے جاتے ہیں اوگرا کے افسران کو کرولا ایلٹس اور کلٹس 10روپے فی کلو میٹر کرائے پر دستاب ہوتی ہیں ۔کابینہ ڈویڑن کے سٹاف قواعد 1980 کے قاعدہ (7) کے کرائے پر دی جاتی ہیں گزشتہ دو سال کے دوران اوگرا کے چیئرمین ،ممبران اور افسران کی گاڑیوں پر 97ہزار 1سو 20لیٹرپٹرول خرچ ہوا ہے جنوری 2021 سے دسمبر 2021 میں گاڑیوں کےلئے پٹرول 36932 لیٹرل پٹرول خرچ ہوا ہے جنوری 2022 سے دسمبر 2022 میں گاڑیوں میں 60188 لیٹرل پٹرول استعمال ہوا ہے ،اوگرا آرڈیننس 2002 کی دفعات 17 اور 18 کے تحت انتظامی اور مالی طور پر خود مختار ہے ،بجٹ کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ بجٹ خرچ کرنے کا پورا ختیار رکھتی ہے ،اوگرا سرکاری کنٹرول سے آرڈیننس کے تحت آزاد ادارہ ہے جو ریگو لیٹری کے فرائض کی ادائیگی کے لیے کام کرتا ہے