کراچی ( نمائندہ خصوصی)
قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔
شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔شاہین اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اب ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا۔شاہد آفریدی نے لکھا ‘بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے’۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو’۔
دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔کی دلہن کے لباس میں تصویر آنے کے بعد ‘انشا آفریدی’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔
نکاح کےاس موقع پر مختلف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو مبارکباد دی جاتی رہی۔
شاہد آفریدی نے اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی تاہم وہ مصروفیات کے باعث اس میں شریک نہیں ہوئے۔ شاہد آفریدی نے وزیرِ اعظم کا تہنیتی خط بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بھی شاہین شاہ آفریدی کو نکاح کی مبارک باد دی گئی۔کچھ سوشل میڈیا صارفین اس موقع پر ہنسی مذاق کرتے ہوئے بھی نظر آئے تو کچھ کو شاہین آفریدی کا اپنی اہلیہ کو پیشانی پر بوسہ دینا خوب بھایا۔
ماہم گیلانی نے لکھا کہ پہلے حارث رؤف، پھر شان مسعود، پھر شاداب خان کا نکاح اور اب شاہین شاہ آفریدی۔ ہر کوئی ورلڈ کپ سے پہلے بندھن میں جڑ رہا ہے۔ اب آپ سب نے اپنی اپنی بیویوں کو تحفے میں ورلڈ کپ ٹرافی دینی ہے، ٹھیک ہے
دریں اثنا کے بندھن میں نکاح کے بندھنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بیان آگیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے نکاح کے موقع کی تصاویر شیئر کیں۔اپنے بیان میں شاہین آفریدی نے تحریر کیا ’الحمداللّٰہ، اللّٰہ تعالیٰ نہایت ہی مہربان اور کریم ہے۔‘شاہین آفریدی نے دعا کی ’ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا لباس رہیں۔‘ساتھ میں شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے تحریر کیا کہ آپ لوگوں کی نیک تمناؤں اور اس دن کو بہتر بنانے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘