لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت نے ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے وزارتِ قانون کی سمری کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017 کو فعال کر دیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس سے تعاون حاصل کر لیا گیاہے۔بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کے لیے چیف جسٹس صاحبان سے رجوع کیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیف جسٹس صاحبان کے نامزد کردہ نمائندوں کو خصوصی اختیارات دےدئیے گئے ہیں۔