پشاور( نیٹ نیوز )
اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین اُس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر افیسران کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے اب بھی سراپا احتجاج ہیں۔اے پی ایس سانحے کے بعد فوج نے اچانک “آپریشن ضرب عضب” شروع کیا تھا۔ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل باجوہ نے آپریشن “رد الفساد” کا آغاز کیا۔
ان آپریشن میں دعوے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے کیے گئے۔ لیکن عملا پاکستانی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی ۔ ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑا ہے، متوسط طبقے کے پاکستانی کے لیے جینا عذاب بن چکا ہے۔
پرویز مشرف، پرویز کیانی، راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ ادوار کے سارے جنرل کرنل آج اربوں کھربوں کے مالک ہیں۔پشاور پالیس لائن مسجد سانحے کے بعد ایک بار پھر فوجی آپریشن کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق کے پی کے پولیس کے اہلکار دہشت گردی کے خلاف احتجاج میں وہ نعرے لگا رہے ہیں جن کے بارے میں “آئی ایس پی آر” بتاتا تھا کہ انہیں لگانے والے “را” کے فنڈڈ ایجنٹ ہوتے ہیں۔