اسلام آباد (نیٹ نیوز ) پاکستان میں کورین بینڈ بی ٹی ایس کی مقبولیت سینما گھروں میں ایڈوانس بکنگ کے ساتھ نوجوانوں نے راولپنڈی اسلام آباد سمیٹ ملک بھر میں بی ٹی ایس کنسرٹ پروگرام سلور سکرین پر لائیو دیکھا بی ٹی ایس ایک انٹرنیشنل بینڈ ہے جس کے فالور دنیا بھر میں اب کروڑوں کی تعداد میں ہوچکے ہیں ان کی ایک ایک وڈیو ایم کے سنگمیل کو عبور کر چکی ہے اور اب ان کی گلوکاری کی نئی آنے والی وڈیوز ٹریلین میں دیکھی جاتی ہیں پاکستان میں نوجوان نسل بالخصوص لڑکیوں میں یہ بینڈ بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے اور انتہا کی حد تک یونیورسٹی ,کالجز اور سکولز کی طالبات اور طلبہ میں یہ مقبولیت حاصل کر چکا ہے گذشتہ دو دنوں سے پاکستان میں ان کے انٹرنیشنل کنسرٹ کو لائیو دکھانے کے لیے راٹس حاصل کیے گئے اور سینما سکرین پر بی ٹی ایس کے لائیو کنسرٹ دکھا ئے جا رہے ایک دن میں کئی کئی پروگر دکھا ئے جاتے ہیں جن کی ٹکٹ آن لائن ایڈونس بکنگ کرا کے کی خریدی جاتی ہے اور مختلف سینما وں میں اس کے پہلے دن دکھا ئے جانے والے پروگرامو ں کے ہاوس فل ہونے پر سینکڑوں خواھش مند نوجوانوں کو پہلے دن شو دیکھنے سے محروم ہونا پڑا