اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر سامنے آگئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔شیخ رشید پر تین دفعات، 2 میں 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے
شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قیدیاجرمانہ ہے، دفعہ 153 اےبغاوت پراکسانےکی ناقابل ضمانت دفعہ ہےجس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانےکی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔
واضح ر ہےکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی پولیس نے موٹر وے سے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا۔