ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا ہے کہ گوادر میں تین روزہ یوتھ فیسٹیول میں بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو ان کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملےگا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ نے ملکر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں تین روزہ یوتھ فیسٹیول کے انتظامات اور جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں 5 مارچ سے 7 مارچ تک بابا میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والے یوتھ فیسٹیول کے تمام انتظامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ گوادر
یوتھ فیسٹول کے تمام انتظامات مکمل کر کیے گیے ہیں گوادر یوتھ فیسٹیول میں ضلع بھر کے کالجز اسکولوں
اور یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات حصہ لیں گے فیسٹول میں سائنس ماڈل,وال پیٹنگ پیپر پیٹنگ،ٹیبلوز ڈرامہ تقاریر، بلوچی کلچر کے مقابلے ہونگے جس میں ضلع گوادر کی سرکاری و پرائیویٹ اسکولز،گرلز و بوائز کالجز، گوادر یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادارے و تعلیمی اکیڈمیز پر مشتمل طلبہ و طالبات حصہ لیں گی اس علاؤہ بک اسٹالز
بلوچی روایتی کھانے اور بلوچی ثقافتی اشیاء ودیگر پر مشتمل مختلف اسٹالز بھی لگائیں جائیں گے اجلاس میں کو بتایا گیا ہے گوادر یوتھ فیسٹیول کی انتظامات کو بہتر اور منفرد انداز میں ترتیب دئیے گئے ہیں اور عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اس فیسٹیول میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں یوتھ فیسٹیول منعقد کرانے کا مقصد نو جوانوں کو مثبت سرگرامیاں فراہم کر نا ہے تاکہ نوجوان نسل غیر نصابی سر گرمیوں میں اپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کر سکیں